اوباڑو: ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکہ، 4 بچے شدید زخمی

March 08, 2021

اوباڑو (نامہ نگار ) ڈی ایس پی دفتر کے قریب بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی آواز پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد جائے حادثے پر پہنچ گئی، شہریوں نے دھماکے میں زخمی بچوں 12سالہ کاشف، علی رضا، غلام عباس اور ریحان علی لاڑک کو اوباڑو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر ورثا اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال کے داخلی دروازے کے شیشے توڑ دیئے جبکہ دھماکے میں زخمیوں چاروں بچوں تشویشناک حالت میں رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا ہے۔