قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی

March 08, 2021

13 ویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی۔

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں پانچ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ میں کووڈ ٹیسٹ کی شرط لازمی نہیں، یعنی چار سو کے لگ بھگ پلیئرز اور آفیشلز بغیر کووڈ ٹیسٹ کے ایکشن میں ہوں گےلیکن ٹیموں اور پلیئرز کیلئے آن فیلڈ ایس او پی تیار کی گئی ہیں۔

گراؤنڈ میں ٹیموں کے درمیان ہاتھ ملانے اور ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

نیشنل ویمن فٹبال چیمپین شپ میں شرکت کے لیے 4 غیر ملکی پلیئرز بھی کراچی پہنچ گئی ہیں ۔