کرشن چندر کے چند اقوال

March 08, 2021

مجھے عورت اور سمندر میں زیادہ فرق معلوم نہیں ہوتا ۔دونوںکی شخصیت پر اسرار ہے ۔دونوں بلاوجہ طوفانی ہوجاتے ہین ،کبھی بلاوجہ شانت ۔ابھی سمندر کی لہریں پیار کرنے والی عورت کی طرح ساحل کو اپنی انگلیوں سے گدگداتی ہیں ،چند لمحوں بعد یہی کم زور ہر مہیب بن کر ساحل کو کاٹنے لگتی ہیں ۔نہ سمندر سمجھ میں آتا ہے نہ عورت۔ شاید اسی لیے دونوں میں بے حد کشش محسوس کرتا ہوں ۔

٭… عورت کبھی نہیں بھولتی، وہ لوگ عورت کونہیں جانتے بچے پیدا کرکے اس کے دل کا سپنا اس سے چھین سکتے ہیں۔ وہ لوگ عورت کو کبھی نہیں جانتے۔ عورت کبھی نہیں بھولتی۔

٭…عورت مضبوط ہوتی ہے اور

مرد طاقت ور ہوتا ہے ۔

٭…وحشی سے وحشی جانور بھی محبت کا

جواب محبت سے دیتے ہیں انسان کے سوائے۔

٭…سماج میں عورتوں کا درجہ بلند ہوگیا ہے لیکن وہ بدستور بکتی ہیں۔ بیچی جاتی ہیں، گھروں میں، بازاروں میں ،شادی میں، ہر نہج اور ہر صورت میں بیچی جاتی ہیں۔