شاداب خان نے خوشخبری سنا دی

March 08, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے شاداب خان کے بھائی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

شاداب خان نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی مہتاب خان کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ’اللہ نے میرے بھائی کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔