حکومت نے چیئرمین سینٹ کے الیکشن سے قبل اپنی شکست تسلیم کی، بلاول بھٹو

March 08, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا، گیلانی کے خلاف الیکشن کمیشن جاکر حکومت نے چیئرمین سینٹ کے الیکشن سے قبل اپنی شکست تسلیم کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ غیر جمہوری طریقوں سے ہمارے امیدوار کو روکنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید رکھتے ہیں الیکشن کمیشن اور عدالت آئین و قانون کے مطابق کام کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق پوری قیادت ایک پیج پر ہے، فیض آباد کا نام لیا ہے تو یہ پنڈی میں بھی ہے اور اسلام آباد میں بھی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کل چوہدری شجاعت اور حمزہ شہباز سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی کب اور کہاں عدم اعتماد آئے گا۔