اقوام متحدہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

March 09, 2021

اقوام متحدہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

عالمی ادارے نے حوثی حملوں کے ردعمل میں سعودی فضائی حملوں پر اظہار تشویش بھی کیا، اقوام متحدہ نے فریقین سے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے اتوار کی صبح سعودی عرب کی جانب بارود سے بھرے 12 ڈرون بھیجے تھے جنہیں اتحادی فورسز نے تباہ کردیا تھا۔