ٹرین ڈرائیور باپ اور بیٹی کا کیریئر میں شمولیت پر زور

March 09, 2021

لندن (پی اے) ٹرین ڈرائیورز باپ اور بیٹی نے مزید خواتین پر اس کیریئر میں شمولیت کیلئے زور دیا ہے، کیون اینڈ کلو مک کنلے نے جو ایوانتی ویسٹ کولسٹ میں کام کرتے ہیں، امید ظاہر کی ہے کہ انٹر نیشنل ویمنز ڈے منفی پابندیوں کو توڑنے کیلئے انسپائر کرے گا۔ یقین کیا جاتا ہے کہ وہ واحد باپ اور بیٹی ڈرائیورز ہیں جو برطانیہ کی ریلویز میں ایک ہی آپریٹر کیلئے کام کررہے ہیں۔ ٹرین ڈرائیورز یونین السیلف کی2019ء کی اسٹڈی کے مطابق برطانیہ میں صرف ساڑھے6فیصد ڈرائیورز خواتین ہیں۔ ٹرینی ڈرائیور25سالہ مسز مک کنلے نے جن کا تعلق لیور پول سے ہے، کہاکہ اگرچہ ان کے والد ڈرائیور ہیں اور انہوں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ ڈرائیونگ ان کیلئے آپشن ہوگا کیونکہ ان کے خیال میں صرف مرد ٹرین ڈرائیو کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ڈگری اپرنٹس کے طور پر انہوں نے کچھ وقت ڈرائیور ٹیم کے مطابق کام کرتے ہوئے گزارا اور پھر سوچا کیوں نہیں، کمپنی بہت مددگار رہی جس نے انہیں ڈرائیونگ کیلئے اعتماد دیا۔ وہ انٹر نیشنل ویمنز ڈے کے موقع پر دوسری خواتین کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ منفی پابندی کو توڑنے کے چیلنج سے خوف زدہ نہ ہوں، جب میں ایسا کرسکتی ہوں تو وہ کیوں نہیں کرسکتیں، ٹرین ڈرائیونگ ایک ونڈر فل کیریئر ہے جو ذمہ داری اور جاب سے اطمینان کا حامل ہے۔ مسز مک کنلے کے کورس میں ایک تہائی نئی ریکروٹس خواتین ہیں جس سے یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ منفی توازن بدل رہا ہے۔ 57سالہ کیون نے جو20سال سے زائد عرصے سے ٹرینیں چلا چکے ہیں، کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی پر فخر کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنی کہانی دوسری خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئےاستعمال کررہی ہے۔