فرانس کی عدالت نے آبدوز اسکینڈل کا فیصلہ سنا دیا

March 09, 2021

پیرس (رضا چوہدری) فرانس کی ایک عدالت نے کراچی آبدوز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فرانس کے سابق وزیر اعظم ایڈوارڈ بلادور کو رہا کردیا جب کہ سابق وزیر دفاع فرانسوا لیونارڈ کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ فرانسوا لیونارڈ نے فیصلے پر کہا کہ یہ فرانسیسی انصاف کیلئے شرم کا اظہار کیااور اعلان کیا کہ وہ عدالت برائے کیسائزیشن جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آبدوز سکینڈل سابق فرانسیسی وزیرِ اعظم ایڈوارڈ بالادور کو بری کر دیا گیا، بالادور پر الزام تھا کہ انھوں نے 1990 کی دہائی کے وسط میں پاکستان اور فرانس کے درمیان آگسٹا 90 بی کلاس آبدوزوں کے ایک معاہدے کے ذریعے رشوت حاصل کی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے یہ رقم اپنی الیکشن مہم پر خرچ کی تھی تاہم وہ یہ الیکشن ہار گئے تھے۔ اس کیس میں ان کے 78 سالہ سابق وزیرِ دفاع فرانسوا لیوٹارڈ کو اثاثوں کے بے جا استعمال میں ملوث ہونے پر دو سال کی معطل قید کی سزا سنائی ہے۔ معطل سزا کا مطلب ہے کہ وہ مجرم پائے گئے ہیں مگر جیل نہیں جائیں گے۔ فرانسوا لیوٹارڈ کو ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کا جُرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ اس کیس کو کراچی افیئر، کراچی گیٹ، آگسٹا آبدوز سکینڈل جیسے ناموں سے پکارا جاتا رہا ہے۔