سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں اضافہ

March 09, 2021

یاض (این این آئی)سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے اور برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں اس کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی ہے جو کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔اایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کے مئی کے سودوں میں قیمت 71.38 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جو 8 جنوری 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔اس کے علاوہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔