سابق صدر منہاج القرآن آشٹن اعجاز احمد منہاس انتقال کرگئے

March 09, 2021

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) برطانیہ کی سماجی اور مذہبی شخصیت اور سابق صدر منہاج القرآن آشٹن اعجاز احمد منہاس مختصر علالت کے بعد مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے مرحوم آشٹن میں رہائش پذیر تھے۔ انکی نماز جنازہ سنٹرل جامع مسجد آشٹن میں ادا کر نے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔قاری ذاہد حسین نے نماز جنازہ پڑھائی، جس میں فیملی اور دوستوں نے شرکت کی۔ حکومتی لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف 30 افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم اعجاز احمد منہاس کے سسر ممتاز شاعر و کاروباری شخصیت چودھری بشیر احمد، برادر نسبتی سابق کونسل آفیسر تنویر احمد ،شہزاد احمد، ہم زلف حاجی محمد لیاقت،محمد ظہیر،عارف علی،محمد صفدر اور دیگر اہل خانہ نے تدفین میں شریک افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے غم میں شریک ہوئے رب العالمین سب کو اسکا اجر عظیم عطا فر مانے کے ساتھ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے۔ چوہدری عارف پندھیر ،میاں عبدالرشید آف کلا نوالہ ،حاجی نسیم خان ،ادریس چودھری ،چودھری اعجاز پندھیر،سیٹھ نعیم الحق ،عاطف ریاض نارو، پی ٹی آئی کے رہنما حاجی ریاض ،ممبر پارلیمنٹ افضل خان،لارڈز واجد خان، ڈپٹی میئر راچڈیل عاصم رشید ،قاری زاھد حسین ،حاجی اشفاق وارثی،چودھری سعید،امجد حسین نے اعجاز احمد منہاس کی فیملی سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ رب العالمین مر حوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے اور خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، آمین۔