ہانگ کانگ میں "ایک ملک ، دو نظام" کو مضبوط کرنے کا منصوبہ

March 09, 2021

ہانگ کانگ (شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ(ایچ کے ایس اے آر )حکومت کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی ) کی جانب سے آئینی سطح پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام میں بہتری لانے سے میں "ایک ملک ، دو نظام" کی مستحکم ترقی اور ہانگ کانگ کی دیرپا خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنایا جائے گا ۔گزشتہ روز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے بارے میں ایک فیصلے کے مسودہ پر غور وخوض کے لئے 13 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے چوتھےسیشن میں پیش کیا گیا تھا۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے عہدیداروں نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں انتخابی نظام کی بہتری مرکزی حکومت کے قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم ، "ایک ملک ، دو نظام" کے اصول پر غیر متزلزل عملدرآمد اور ہانگ کانگ کے مجموعی مفادات اور شہر یوں کی فلاح و بہبود کی پوری طرح عکاسی کرتی ہے۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی انتظامیہ کے چیف سکریٹری ، میتھیو چیونگ نے کہا کہ ہانگ کانگ کا انتظام کرنے والے محب وطن لوگوں کے لئے یہ ایک راستہ ہے اور انتخابی نظام کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔چیونگ نے کہا کہ ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل(لیگ کو)میں حزب اختلاف کے قانون سازوں کا اقلیتی گروہ قانون ساز کونسل کی ایوان کی کمیٹی کومہینوں تک مناسب طریقے سے کام کرنے سے روکے رکھتا تھا۔اپوزیشن کے قانون سازوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی انتظامیہ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے اور اپنے سیاسی اہداف کے حصول کے لیے ، یہاں تک کہ ہانگ کانگ کے باشندوں کی بھلائی کی قیمت پر حتی الامکان کوشش کی ہے ۔چیونگ نے کہا کہ اگر ہانگ کانگ کی حکومت محب وطن لوگوں کے سپرد کرنے کے اصولوں پر پوری طرح عملدرآمد کیا گیا تو یہ تنازعات اور داخلی تصادم پیدا نہیں ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون ساز کو نسل لوگوں کی معاشیات کو بہتر بنانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرسکتی ہے ، جس سے ہانگ کانگ کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا اور "ایک ملک ، دو نظام" کے استحکام کو یقینی بنایا جائے گا ۔