بولٹن کیلئے اپوزیشن بھی کردار ادا کرے

March 09, 2021

بولٹن کی ڈائری۔ ۔۔ابرار حسین
بولٹن کو سرکاری شہروں کے فنڈ سے 23 ملین کی رقم ملے گی جو ایک خوش آئند امر ہے۔ یہ وہی امداد ہے جس کا وعدہ کنزرویٹو پارٹی کی مرکزی حکومت نے کیا تھا۔ اس وعدہ کے ایفا پر اہلیان بولٹن مرکزی حکومت کے کردار کے معترف ہیں _ تفصیل اس امر کی یوں ہے کہ بولٹن ٹاؤن سینٹر کو حکومت کے ٹاؤن فنڈ کے ایک حصے کے طور پر ٹاؤن سینٹر کے لئے ایک بڑی نقد رقم ملنے والی ہے۔ بولٹن کو ٹاون سینٹرز کے لئے چانسلر رشی سوناک کی طرف سے حالیہ بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ وہ حکومت سے 22.9 ملین وصول کریں گے۔ اس بارو کو 8.5 ملین انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ سیٹلمنٹ، ایک 150،000 لیول انگ اپ فنڈ اور 20،000 برطانیہ کے کمیونٹی رینیول فنڈ سے بھی فائدہ ملے گا۔ حکومت کے ٹاؤنز فنڈ کے ایک حصے کے طور پر ملک کے 45 قصبوں کو 1 بلین سے زیادہ کی رقم دی گئی ہے جس کے متعلق حکومت کا کہنا ہے کہ ان سے علاقائی قصبوں کی برابری میں مدد ملے گی جسے ریجنل لیولنگ کا نام دیا گیا ہے _ جس سے وہ اپنے علاقے کے لئے ترقیاتی حکمت عملی کو ڈیزائن اور ان پر عملدرآمد کے لئے ٹولز فراہم کرسکیں گے۔ اس خطیر رقم سے کوویڈ ۔19 کے اثرات سے مقامی طور پر عہدہ برآ ہونے میں مدد فراہم ہوگی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بولٹن راچڈیل کے علاوہ یہ فنڈ حاصل کرنے کے لئے گریٹر مانچسٹر میں صرف دو ٹاونز میں سے ایک ہے اور یہ مدد چار خاص منصوبوں کو فنڈ فراہم کرسکتی ہے جن میں یہ منصوبہ جات شامل ہیں۔بولٹن مارکیٹ میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ بیرونی مارکیٹ کی تزئین و آرائش کی جائے، داخلی ہالوں میں اضافہ ہو اور عمارت میں داخل ہونے والے تمام راستوں میں بہتری آئے۔ بولٹن سینٹرل لائبریری، میوزیم اور آرکائیو کی بحالی، جو ایکویریم کو وسعت بخشے گی، لائبریریوں کو جدید بنائے گی اور مقامی کاروباروں اور گروپوں کے لئے لچکدار ورک اسپیس متعارف کرائے گی۔تخلیقی اور ڈیجیٹل سیکٹر میں کاروبار کے لئے جدت طرازی کا مرکز بنانے کے لئے ویل اسپریننگ عمارت کی اپ گریڈ اور تجدید کاری میں مدد ملے گیاور ایک پبلک ریالم منصوبہ جو سبز ٹاونوں کا مرکز تخلیق کرے گا جس کے باعث یہ دیکھا جاسکتا گا کہ کلیدی اداروں کے مابین فٹ پاتھ اور رابطے بہتر ہوں اور نئے پاکٹس پارکس اور عوامی جگہیں تخلیق کی جائیں۔بولٹن کونسل کے لیڈر ڈیوڈ گرین ہال نے اس خطیر فنڈز کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ اعلان اس یقین کا ثبوت ہے کہ بولٹن میں اور قومی سطح پر کنزرویٹو میں وعدوں کا پاس ہے انہوں نے پچھلے ایوارڈز میں سرفہرست فنڈ کو محفوظ بنانے کے لئے سخت کوشش کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم بولٹن کو دوبارہ سے زندہ اور پائندہ کریں اور اسے اکیسویں صدی میں لائیں ۔ بہت لمبے عرصے تک دیگر جماعتوں نے ری جنریشن، نو تخلیق کے عمل کی فقط باتیں کیں لیکن کنزرویٹو ایسا عملی طور پر کر رہے ہیں۔ بولٹن کے لوگوں اور شہروں سے ہماری وابستگی 100 فیصد ہے۔بولٹن نارتھ ایسٹ کے ممبر پارلیمنٹ، مارک لوگان نے اس فنڈ کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ یہ 23 ملین اعتماد کا ووٹ ہے _ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چانسلر کے منصوبے معاشی مدد اور معاشی بحالی ملازمتوں اور روزگار کی حفاظت کے مابین کامل توازن کا نمونہ ہیں۔بولٹن ویسٹ اور ایتھرٹن کے رکن پارلیمنٹ، کرس گرین کا کہنا ہے کہ ان مشکل وقتوں سے گزرتے ہوئے مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ چانسلر 22.9 ملین ڈالر کی ترقی کے ذریعہ مقامی معیشت میں توازن برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ چانسلر نے بولٹن کے لوگوں کو سنا ہے اور مدد فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ بولٹن کو مرکزی حکومت کی ملنے والی امداد پر کنزرویٹو کونسل اور کنزرویٹو ممبران پارلیمنٹ مبارک کے مستحق ہیں _ ۔کوروناپینڈیمک کے دوران بھی اس نوعیت کی قابل ذکر امداد اس پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کی اس ٹاؤن سے لگن کا ثبوت ہے اور یہاں ساتھ ہی اپوزیشن لیبر پارٹی کی بولٹن ایم پی اور لیبر پارٹی کونسلرز سے متعلق بھی سوالات اٹھتے ہیں کہ وہ آخر کس مرض کی دوا ہیں۔؟زبانی کلامی مزدور کلاس سے متعلق دعوے کرنے سے حقائق بدلے نہیں جاسکتے۔ عام لوگوں کی رائے ہے کہ لیبر پارٹی کی بولٹن ایم پی اور اس پارٹی کے کونسلرز کو چاہیے کہ وہ مرکزی حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈز کے حصول کے لئے کنزرویٹو پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور کونسلرز کے ساتھ قومی اور علاقائی ایشوز پر مل کر اشتراک سے کام کریں اور ٹاؤن کے مسائل پر سیاست نہ چمکائیں _۔