بی اے اور بی کام پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

March 09, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم 11مارچ جبکہ بی اے کے امتحانی فارم 15 مارچ 2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔