پولیس انسپکٹر نے خودکشی کرلی

March 09, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر تھانے کی حدودصدر پولیس کوارٹر زمیں فائرنگ کے واقعہ میں پولیس انسپکٹر جاں بحق ہو گیا جسکی لاش اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص سندھ پولیس کا انسپکٹر امجد محمود ولد اقبال ہے اور وہ ایس ایس یو میں تعینات تھا۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کے گھر والوں کے بیان کے مطابق امجد کافی دنوں سے ٖپریشانی کا شکار تھا اور اس نے اپنے اسلحے سے خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے۔