خواتین کو افرادی قوت میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،فرخ خان

March 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایکس خواتین کو اپنی افرادی قوت میں شامل کرنے کے لیے عملاً اقدامات کررہا ہے،پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ کے ا میدوار کے لیے ان اندارجی کمپنیز کو ترجیح دیتا ہے جن کے بورڈ میں خواتین ڈائریکٹر زموجود ہوں اور سینئر عہدوں پربھی خواتین موجود ہوں۔ وہ پی ایس ایکس کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر صنفی مساوات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی جانب سے اپنے پارٹنرز، وومن آن بورڈ (ڈبلیو او بی) انیشی ایٹو، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) اور پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے ہمراہ عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں اسٹاک ایکسچینج میں ایک گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔