ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس سماعت کیلئے منظور

March 11, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے چالان منظور کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کو ارسال کیا گیا تھا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی ۔