اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ

March 11, 2021

اسرائیلی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اہلیہ کی طبیعت کی ناسازی کے باعث دورہ منسوخ کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ کو اپنڈیکس آپریشن کیلئے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے رابطہ ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور ابوظبی کے ولی عہد نے دورہ مؤخر کرنے پر اتفاق کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت پہنچنا تھا۔