سابق سینیٹر عبدالحسیب خان کا ملک بھر میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز سے متعلق اہم سوال

March 13, 2021

سابق سینیٹر عبد الحسیب خان سی ای او کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر نے سوال اُٹھایا ہے کہپورے پاکستان میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ وہاں کام کیا ہورہا ہے۔

کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں تقریب سے خطاب میں سابق سینیٹر عبد الحسیب خان نے کہا کہ ہمارا اسٹاف عبادت سمجھ کر اپنے فرائض ادا کررہا ہے۔

عبد الحسیب خان نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہر ٹیچر انفرادی توجہ دیتا ہے، اسپیشل بچوں کو والدین کا بھی قبول نہ کرنا تکلیف دہ عمل ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس طرح کے والدین کے فیملی کاؤنسلنگ کا شعبہ بھی قائم کیا ہے۔