یو اے ای نے 1 ارب ڈالر قرض کی واپسی کا تقاضا نہیں کیا، ذرائع وزارت خزانہ

March 13, 2021


وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے ایک ارب ڈالر قرض کی واپسی کا تقاضا نہیں کیا۔

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ایک ارب ڈالر قرض گزشتہ ہفتے واپس کرنا تھا، متحدہ ارب امارات سے ایک ارب ڈالر رول اوور کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ آئندہ ہفتے اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بہتر رکھنے کے لئے اس رقم کی اشد ضرورت ہے، گزشتہ ہفتے یو اے ای کی طرف سے رقم واپسی کا تقاضا نہ ہونےکا مطلب ہے پاکستان کو یہ ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

ذرائع وزارت خارجہ نے کہا کہ یواے ای سے اس سلسلے میں رابطے میں ہیں، اس مرحلے پر تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔