عمران کے انڈوں کی ٹوکری سے گیارہ سو دن گزرنے کے باوجود 1 بھی چوزہ نہیں نکلا، سراج الحق

March 14, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا کا قانون ہے کہ 21 روز بعد انڈوں سے چوزے نکل آتے ہیں، لیکن عمران خان کے انڈوں کی ٹوکری سے 1100 دن گزرنے کے باوجود بھی ایک چوزہ نہیں نکلا۔

سراج الحق نے اپنے بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ان کے پاس 200 لوگوں کی معاشی ٹیم ہے، لیکن یہ جب ٹوکری کھولی تو اس میں سے انڈے، پھر مرغیاں اور پھر کٹے نکلے۔