مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

March 14, 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران راول پورہ کے علاقے میں کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔

محاصرے کے دوران علاقے میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی، علاقے میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔