سکھر: شوہر کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون دم توڑ گئی

March 15, 2021

سکھر میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء نے شوہر اور سسرالیوں پر بیٹی کو جان سے مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ورثا نے خاتون کی لاش سکھر پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاج بھی کیا۔


پولیس کے مطابق مبینہ طور پر خاتون کو مبینہ طور پر جلانے کا واقعہ ایک ہفتے قبل پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو جلائے جانے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔