انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 97 پیسے کمی

March 17, 2021


انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 97 پیسے کم ہوکر 155 روپے 74 پیسے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں مارچ 2020 میں 154 سے 168 گیا اور آج 155 روپے پر لوٹا ہے۔

گزشتہ برس 6 مارچ کو کورونا وباء کی پہلی لہر کے دوران ڈالر 154.24 روپے کا تھا۔

یہ 31 مارچ تک 166.70روپے اور اگست کے آخری ہفتے تک 168 روپے 43 پیسے کی بلند ترین سطح پر تھا۔

اسی طرح 26 اگست سے 17 مارچ تک ڈالر کی قدر ساڑھے 7 فیصد جبکہ روپوں میں 12 روپے 69 پیسے کم ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر ایک روپے کمی کے بعد 156 روپے 20 پیسے ہے۔