بلاول بھٹو نے کل نواز شریف سے متعلق بات کی، شبلی فراز کا دعویٰ

March 23, 2021

تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سب کو پتا ہے کل بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے متعلق بات کی ہے۔

ایک بیان میں شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے جو بات کہی اس کے متعلق سب کو معلوم ہے کہ وہ نواز شریف اور اُن کے خاندان سے متعلق تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمٰن رینٹ اے کراؤڈ کے کاروبار میں آگئے ہیں، قانون کو گھر کی لونڈی سمجھنے والے سیاست نہیں کرتے۔


پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نہ ڈرتی ہے نہ دبتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی، جس کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلات عوام سے شیئر کریں گے۔