سیالکوٹ، جائیداد کا تنازع، باپ نے بیٹے، بہو، پوتے اور پوتی کو قتل کردیا

March 26, 2021

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سابق رنجش اور جائیداد کے تنازعے پرفائرنگ اورآہنی راڈ کے وار کرکے باپ نے اپنے ہی خاندان کے 4افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا بشارت کی دوسری بیوی بیٹے عدنا ن سے حصہ لینے کا کہتی تھی ،ملزم نے3سالہ عبد لحادی اور 2سالہ ہانیہ پر راڈ سے وار کئے۔تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی کولیاں میں بشارت نے اپنی پہلی بیوی کے بیٹے 26سالہ عدنان ،22سالہ بہومشل،3سالہ پوتے عبد لحادی اور 2سالہ پوتی ہانیہ فاطمہ کو قتل کردیا۔