کورونا گائیڈلائنز سے آگاہی،ابوظہبی میں داخل ہونیوالوں کیلئے اردو سمیت چار زبانوں میں ایف ایم ریڈیو سروس شروع

March 27, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ابوظبی نے کورونا وائرس سے نمٹنےکیلئے کئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ دیگر اماراتی ریاستوں سے ابوظبی آنے والوں کو بھی پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ کیساتھ ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔ اکثر لوگوں کو ابوظبی داخلے سے متعلق ضابطوں اور شرائط کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی تاہم ابوظبی پولیس نے زمینی راستوں کے ذریعے ریاست میں داخل ہونیوالے افرادکیلئےFM ریڈیو سروس شروع کر دی ہے جو چار زبانوں میں ہو گی اور اس کی نشریات 24 گھنٹے جاری رہیں گی۔