انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی برآمدات، 1119 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل

April 01, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سروسز کی برآمدات سے 1119.220 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدا د و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 21-2020 کے دوران آئی ٹی سروسز کی برآمدات کا حجم 1119 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔