مآرب میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل سے حملہ ناکام

April 02, 2021

ریاض (جنگ نیوز )عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کا یمن کے شمالی شہر مآرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ ناکام بنا دیا ہے۔اس حملے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’مآرب میں حوثی ملیشیا کی کارروائی سے لاکھوں شہریوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوچکی ہیں۔