حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی

April 29, 2016

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے حکومت نے ان پر سیلز ٹیکس کم کر دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت نے ان کی قیمت نہیں بڑھائی۔

تاہم عوام کو پرانی قیمت پر پٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے لیے حکومت کو ان پر اپنا سیلز ٹیکس کم کرنا پڑا۔ پٹرول پر سیلز ٹیکس تین روپے کم کر کے 9روپے 89پیسے،ہائی اوکٹین پر سیلز ٹیکس 3روپے 25پیسے کمی کے بعد 10روپے 65 پیسے کردیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس ایک روپے 16پیسے کمی کے بعد 3روپے 60 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 4روپے 41پیسے کمی کے بعد 25روپے 16پیسے اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس ایک روپے 34پیسے کمی کے بعد 3روپے 38 پیسے کر دیا گیا ہے۔