عرب اتحاد نے حوثیوں کی دھماکہ خیز مواد سے لدی کشتی تباہ کردی

April 04, 2021

ریاض (جنگ نیوز )اتحادی فورسز نے بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں حوثی باغیوں کے ایک اور حملے کو ناکام بنایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اتحادی فورسز کی جانب سے کہا گیا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول کشتی کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی تھی جسے اتحادی فورسز کے سمندری یونٹ نے ناکام بنا دیا۔