ریڈ لسٹ معاملہ، برطانیہ سے آئے پاکستانی واپسی کیلئے پریشان

April 04, 2021

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان کو ریڈ لِسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد برطانیہ سے آئے پاکستانی واپسی کے لیے پریشان ہیں۔قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے دو طرفہ 4اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 6 اور 7 اپریل کو آپریٹ کی جانے والی پروازوں پر1400 مسافرسفرکریں گے۔