3 ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان نے جیت لیا

April 05, 2021

بنگلا دیش میں ہونے والے تین ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 62 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان ٹیم نے 15 اوورز میں 3 وکٹ پر 174 رنز بنائے۔ نثار علی نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ظفر اقبال نے 48 رنز بنائے۔

میچ میںبھارتی ٹیم 174 رنز کے جواب 112 رنز بنا سکی۔

پاکستان کے ساجد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد شاہ زیب اور شاہ زیب حیدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔