بنگلادیش میں آج سے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ

April 05, 2021

بنگلادیش میں آج سے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا۔

بنگلا دیش میں اب تک کورونا وائرس سے 9155 اموات جبکہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ادھر کورونا کیسز پر قابو پانے کے لیے بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں آج سے سنیما، ریستوران، بارز اور شاپنگ مال بند کردیے گئے۔

فرانس میں تیسرے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا آغاز ہوگیا، پیرس کے علاقے میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔