شہریوں کو گھروں میں سہولت فراہم کریں گے، ایکسائز

April 05, 2021

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ایکسائز آفس اسلام آباد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہریوں کو گھر جا کر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہری عملے کو گھر بلا کر بھی گاڑی رجسٹر کراسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کے مطابق شہری ایکسائز آفس آنے سے پہلے آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کریں، ایکسائز آفس میں گاڑی رجسٹر کرانے کے لیے بھی آن لائن اپائنٹمنٹ لینا ہوگا۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کے مطابق رجسٹریشن کارڈ صرف سہہ پہر 3 تا شام 7 بجے دیئےجائیں گے۔