ٹیم مینجمنٹ نے فخر کے رن آؤٹ پر میچ ریفری سے بات کی

April 05, 2021

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے میچ کے اختتام پر فخر زمان کے رن آؤٹ معاملے پر میچ ریفری سے بات کی۔

ذرائع کے مطابق مینیجر منصور رانا نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ سے زبانی بات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے باضابطہ تحریری طور پر شکایت نہیں کی گئی ۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ واقعہ میچ ریفری کے علم میں لےکر آئی۔

جوہانسبرگ میں دوسرے ون ڈے کے دوران فخر زمان کے متنازع رن آوٹ پر غیر ملکی کرکٹرز نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔