ایک شخص حقیقی زندگی میں کارٹون بن گیا

April 05, 2021

ہر شخص اپنے بچن میں تفریح کے لیے کارٹون دیکھتا ہے، اس میں دکھائی دینے والے مناظر ہمیں ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

تاہم اگر ایسا ہی منظر حقیقی زندگی میں دکھائی دے یا پھر کسی کے ساتھ ایسی صورتحال ہوجائے تو یقیناً آپ اپنی ہنسی کو نہیں روک پاتے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جو کارٹونز کے ساتھ ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لکڑی سے بنے فرش پر ایک پھٹے کی کمی کو پورا کرتے ہوئے یہ شخص پر اعتماد انداز میں لگادیتا ہے۔

تاہم یہاں یہ شخص جانے انجانے میں ایک چھوٹی سی غلطی کردیتا ہے، اور وہ یہ کہ اس پھٹے کے فٹ ہوئے بغیر ہی اس کے ایک کونے پر پاؤں رکھ دیتا ہے، اور پھٹہ اٹھ کر اس کے منہ پر آ لگتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب شیئر بھی کیا جارہا ہے جبکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔