آسٹریلوی فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئیں

April 06, 2021

آسٹریلوی فیشن ڈیزائنر کارلا زمپٹی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

کارلا زمپٹی ایک ہفتہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز سڈنی میں انتقال کر گئیں۔

1942میں اٹلی میں پیدا ہونے والی آسٹریلوی فیشن آئیکون کارلا زمپٹی کے خاندان نے 1950 میں آسٹریلیا ہجرت کی۔

کارلا نے 1965میں اپنی پہلی کلیکشن پیش کی ۔

کارلا زمپٹی آسٹریلیا میں سوئمنگ ویئر متعارف کروانے والی پہلی ڈیزائنر تھیں۔