الیکشن کے دوران وجے ووٹ ڈالنے سائیکل پر پہنچے

April 06, 2021

جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے نامور اداکار وجے ریاستی انتخابات کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے سائیکل پر پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

اس حوالے اس ان کی سائیکل پر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے کے منیجر نے اسٹار اداکار کے پولنگ بوتھ تک جانے کے لیے سائیکل کے استعمال کی وجہ بھی بتائی۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وجے کو جس راستے سے گزرنا تھا وہ ان کی گاڑی کے لیے کافی تنگ تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ وجے کے گھر سے پولنگ اسٹیشن کے قریب ہونے کی وجہ سے بھی انھوں نے سائیکل پر جانے کا انتخاب کیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ کالے رنگ کا ماسک لگائے ہوئے وجے سائیکل پر پولنگ اسٹیشن تک جارہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ ان کے فینز بھی اپنی اپنی سواریوں پر ان کے ساتھ ہیں۔