اروشی روتیلا کے صحت سے متعلق مشورے

April 07, 2021

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کی ایکسرسائز ویڈیو 10 لاکھ سے زائد بار دیکھ لی گئی۔ ساتھ ہی اداکارہ نےصحت سے متعلق مشورے بھی دیئے۔

اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر طاقت اور باڈی شیپ کو بہتر بنانے سے متعلق ورزش کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ اس طریقے سے پٹھوں کے عدم توازن اور کمر یا بیک کے مسائل کو مکمل ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنا فٹنس کے ساتھ اپنے جسم اور ذہن کو بھی صاف کرنے کا طریقہ ہے۔


اروشی روتیلا کا شمار بالی ووڈ کی فٹ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی غذا اور ایکسرسائز پر بھرپور توجہ دیتی ہیں۔ اداکارہ ماضی میں کئی بار اس حوالے سے ویڈیوز جاری کرچکی ہیں۔