شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک وائرل

April 07, 2021

پاکستان کی معروف نو بیاہتا ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین کے ہمراہ شادی کے بعد بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک خوب وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان کی ٹک ٹک فہر ست میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے قریبی دوست ذوالقرنین سے گزشتہ دنوں شادی کر لی ہے۔

دونوں کی شادی سے قبل ادا کی جانے والی رسومات سے لے کر نکاح تک کی خوب تصویریں اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا گیا۔


نوبیاہتا ٹک ٹاک جوڑے کی اب شادی کے بعد ایک ساتھ بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ملبوس نہایت خوبصورت اور خوش نظر آ رہے ہیں۔


کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی یہ نئی ٹک ٹاک ویڈیوز نہایت مقبول ہو رہی ہیں اور دونوں کے مداحوں کی جانب سے اِن کے مستقبل سے متعلق دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔