امریکا، کورونا کے باعث ریسٹورنٹس میں کیچپ کی کمی

April 08, 2021

امریکا بھر کے ریسٹورنٹس میں کورونا وبا کی پابندیوں کے باعث کیچپ کی کمی ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں کے باعث ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے پینے کی سہولت دینے پر پابندی ہے جس کی وجہ سے ڈلیوری اور ٹیک اوے آرڈرز پر صارفین کو زیادہ کیچپ کے پیکٹس دینے پڑ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کورونا سے قبل امریکا میں ریسٹورنٹس پر صارفین کو کھانے کے ساتھ کیچپ بوتل میں یا برتن میں دیا جاتا تھا تاہم اب پابندی کی وجہ سے پیکٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کے گھروں پر کھانا کھانے کی وجہ سے بھی کیچپ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال امریکا میں کیچپ کی بوتلوں کی فروخت میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔