کورونا کے سبب گھر میں کام سے اکتاہٹ، سنگاپورین کمپنی نے ورکنگ بوتھ بنادیئے

April 08, 2021

کورونا وائرس کے سبب گھر میں کام کرنے سے اکتاہٹ محسوس ہونے کی شکایت پر سنگاپور کی کمپنی نے نیا حل نکال لیا۔ فی منٹ ادائیگی کےحساب سے ورکنگ بوتھ بنا ڈالے۔

سنگاپور کی کمپنی کے بنائے گئے 60 سے زائد ورکنگ بوتھ شاپنگ سینٹرز، کافی شاپس اور عوامی مقامات پر رکھے گئے ہیں۔

ایک بوتھ میں ایک شخص بیٹھ کر کام کرسکتا ہے اور سماجی فاصلے کے ساتھ اردگرد کے ماحول سے لطف بھی اٹھاسکتا ہے۔ بوتھ میں وائی فائی، ایک میز، کرسی، پنکھا اور بجلی کا انتظام ہے۔

ورکنگ بوتھ میں سینیٹائزر بھی موجود ہے جب کہ ماسک پہننا بھی لازمی ہے۔ ورکنگ بوتھ میں ایک گھنٹہ کام کرنے کی قیمت 4 سنگاپورین ڈالر سے بھی کم ہے۔