امریکی گلوکار ڈی ایم ایکس چل بسے

April 10, 2021

مشہور امریکی گلوکار اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ڈی ایم ایکس 50 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی ایم ایکس کو کچھ دن قبل ہارٹ اٹیک کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں آئی سی یو میں لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔

ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ڈی ایم ایکس کا شمار امریکا کے مشہور ہپ ہاپ گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ناصرف انفرادی طور پر گانے گائے بلکہ جے زی، جا رول، ایوو اور ایل ایل کول جے کیساتھ بھی پرفارم کیا۔

50 سالہ امریکی گلوکار کا اصل نام ایریل سمسن ہے تاہم وہ میوزک کی دنیا میں ڈی ایم ایکس کے نام سے مشہور ہوئے۔