نیہا دھوپیا کا شوہر کے ساتھ بازو کی مضبوطی کا مقابلہ

April 10, 2021

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اپنی فٹنس پر کافی توجہ دیتی ہیں۔ اس بار انہوں نے اسی سے متعلق اپنے مداحوں سے سوال بھی پوچھ لیا۔

انسٹاگرام پر نیہا دھوپیا نے اپنے شوہر انگد بیدی کے ہمراہ جِم سے تصویر شیئر کی جس میں دونوں شخصیات اپنے بازو مداحوں کو دکھا رہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ نیہا دھوپیا نے سوال لکھا کس کا بازو مضبوط ہے میرا یا انگد کا؟۔

واضح رہے کہ نیہا دھوپیا اور انکے شوہر انگد بیدی دونوں ہی اپنی فٹنس پر بہت توجہ دیتے ہیں جس کے لئے یہ جِم میں بھی خوب محنت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دونوں شخصیات نے 2018 میں شادی کی تھی اور یہ ایک بچے کے والدین بھی ہیں۔