ڈوین جانسن کو ڈی ایم ایکس کی موت نے افسردہ کردیا

April 10, 2021

ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) نے مشہور امریکی گلوکار اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ڈی ایم ایکس کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ڈوین جانسن نے ڈی ایم ایکس کی تصویر لگاتے ہوئے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ڈی ایم ایکس کی موت کا سن کر مجھے بہت برا لگا۔ سارا ہفتہ مجھے امید رہی کہ انکی طبیعت بہتر ہوجائے گی، انکی آواز بہت اچھی تھی۔


ڈوین جانسن نے ڈی ایم ایکس کے اہلخانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضحرہے کہ گزشتہ روز ڈی ایم ایکس 50 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں کچھ دنوں سے زیرعلاج تھے۔