پریانکا چوپڑا نے بھائی کیساتھ یادگار تصاویر کیوں شیئر کیں؟

April 10, 2021

امریکا میں مقیم بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بہن بھائیوں کے دن پر اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اپنی ماضی کی یادگار تصاویر شیئر کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہن بھائیوں کے عالمی دن پر سدھارتھ چوپڑا کے ساتھ انھوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا اسٹوریز پر شیئر کیں۔

پریانکا نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہوئے انھوں نے مختلف ادوار کی تصاویر اسٹوریز پر سجائیں۔

ان تصاویر میں ان کی بچپن کی تصاویر، ان کی نوجوانی کی تصویر، بالی ووڈ میں انٹری دینے کے وقت سے لے کر شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

امریکی گلوکار کی اہلیہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے بھائی کو دن کی مناسبت سے مبارکباد بھی دی۔