عائزہ خان نے دانش تیمور کا شکریہ ادا کیوں کیا؟

April 11, 2021

نامور پاکستانی ادکارہ عائزہ خان نے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے پر اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی ایک خوشگوار تصویر شیئر کی۔

مہرپوش کی ’مہرو‘ نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خوابوں کو حاصل کرنے میں میری مدد کرنے پر آپ کا شکریہ، مجھے آپ سے بہتر ہمسفر کی تمنا نہیں ہوسکتی تھی۔‘

شوبز میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی عائزہ کی اس پیار بھری پوسٹ کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے ساتھی اسٹارز نے بھی اس پر پیار بھرے تبصرے کیے۔

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اس نامور جوڑی نے 2014 میں شادی کی تھی۔

ان کے دو بچے بھی ہیں جن کے نام حورین تیمور اور ریان تیمور ہیں۔