نصیحت آموز باتیں

April 18, 2021

٭مَیں نے ایک بزرگ سے پوچھا کہ’’ مدینے کا رُتبہ اتنا بلند کیوں ہے؟‘‘ انہوں نے جواب ’’یہ وہ جگہ ہے ،جہاں کسی کا دل نہیں توڑا جاتا۔‘‘

٭کسی نے درویش سے پوچھا ،’’دنیا میں سب دُکھی کیوں ہیں؟‘‘ درویش نے ہنس کر جواب دیا ’’خوشیاں تو سب کے پاس ہیں، مگر ایک کی خوشی دوسرے کا درد بن جاتی ہے۔‘‘

٭بابا جی کہتے ہیں’’ جیسے ہم لوگ حج کرنے کے بعد اپنے نام کے ساتھ حاجی لگا لیتے ہیں ،ویسے ہی ہمیں فراڈ کرنے کے بعد اپنے نام کے ساتھ ’’فراڈیا‘‘ بھی لگا لینا چاہیے۔‘‘

٭ایک آدمی نے کسی بزرگ سے پوچھا کہ’’ اللہ اُس وقت کیوں نہیں سنتا ،جب مَیں مانگتا ہوں؟‘‘بزرگ نے مسکرا کر کہا ’’وہ تیرے گناہوں کی سزا بھی اُس وقت نہیں دیتا جب تُو کرتا ہے۔‘‘

٭حکیم لقمان سے کسی نے پوچھا ’’موت سے زیادہ تکلیف دہ کوئی اور لمحہ ہے؟‘‘ فرمایا’’ ہاں! جب کوئی سفید پوش مجبور ہو کر کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے۔‘‘ (مہر منظور جونیئر، ساہی وال ،سرگودھا)