بنگلہ دیش میں کورونا کیسز میں اضافہ، دفاتر بند، اندرون و بیرون ملک سفر پر پابندی

April 12, 2021

بنگلادیش میں یومیہ کورونا کیسز میں اضافے پر حکومت نے پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں دفاتر بند کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی اور اندرون ملک سفر پر ایک ہفتےکی پابندیاں عائد ہیں۔

پابندی کے دوران سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔ جبکہ بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازوں پر پابندی ہوگی۔

ملک بھر میں بحری سفر، ریل اور بس سروسز پر بھی پابندی ہوگی۔ بنگلہ دیشی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق 14 سے 21 اپریل تک ہوگا۔

بنگلادیش میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 91 ہزار سے زیادہ ہے۔ جبکہ اموات 9 ہزار 8 سو سے زیادہ ہیں۔