شہزادہ فلپ کی آخری رسومات شہزادہ ہیری امریکہ سے آئیں گے

April 13, 2021

لندن (جنگ نیوز )سابق برطانوی وزیر اعظم جان میجر نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے لیے ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کے انتقال کا مشترکہ غم باہمی اختلافات کو بھلا دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔ڈیوک آف سکس شہزادہ ہیری ان رسومات میں شرکت کے لیے امریکا سے آئیں گے جبکہ ان کی بیوی میگھن مرکل حاملہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت پر امریکا ہی میں رہیں گی۔پرنس آف ویلز اور ولی عہد شہزادہ چارلس اور شاہی خاندان کے دوسرے افراد ونڈزر کاسل میں تدفین سے قبل تابوت کے پیچھے چلیں گے۔انگلینڈ اور ویلز میں کیتھولک چرچ کے پیشوا کارڈینل وِنسنٹ نِکوس نے کہا ہے کہ فلپ کی آخری رسومات کشیدگی کو ختم کرنے میں مدد گار ہوگی۔